Advertisement
پاکستان

کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکہ،2 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی

کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر واقع بڑیچ مارکیٹ کے سامنے پولیس گاڑی کے قریب دھماکا ہوا

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 27th 2025, 3:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکہ،2 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی

 کوئٹہ میں ڈبل روڈ کے قریب پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر واقع بڑیچ مارکیٹ کے سامنے پولیس گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں، دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر کھڑی موٹرسائیکل میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے، واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 

Advertisement