اقوام متحدہ کے بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ کی افسر انچارج شرمیلا رسول نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ امیداور موقعے کا پلیٹ فارم ہے۔


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی ایم ڈیجیٹل یوتھ ہب کا اجراء کردیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو روزگاراورتعلیم کی فراہمی اور انہیں ہنرمند بناکرساز گار ماحول اور مواقع مہیا کرنا ہے۔
انہوں نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں یوتھ ہب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور فنی اور پیشہ ورانہ تربیت سمیت جدید ٹیکنالوجیز میں تربیت کے ساتھ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔
محمد شہبازشریف نے نوجوانوں کے حقوق کی جنگ لڑنے اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کے اشتراک سے تعلیم اور جدید تربیت کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے حصول، روزگار، ٹیکنالوجی، وظائف اور ہنرمندی کے مواقع مہیا کرنے کے لئے ایک منفرد پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
پی ایم ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اہم پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ یہ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام ہے جو ارکان کی صلاحیت اور تجربے کے مطابق پیغامات تیار کرے گا۔
اقوام متحدہ کے بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ کی افسر انچارج شرمیلا رسول نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ امیداور موقعے کا پلیٹ فارم ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے اقامتی رابطہ کار محمد یحییٰ نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پر ائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب کٹنگEDGE ٹیکنالوجی اور بہترین عالمی طریق کار کے استعمال سے ترتیب دیا گیا ہے۔
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 21 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 21 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 21 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 18 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 21 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 21 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل




