Advertisement
پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم القدس منایا جائے گا

مجلس وحدت المسلمین کے تحت لاہور پریس کلب پر القدس کی یاد میں چراغاں اور تصویری نمائش کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 ماہ قبل پر مارچ 28 2025، 8:54 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج  فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے  یوم القدس منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج یوم القدس منائیں گے۔

قبلہ اول کی آزادی کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی، اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینیوں کی حمایت میں تقاریب ہوں گی۔

مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے تحت لاہور پریس کلب پر القدس کی یاد میں چراغاں اور تصویری نمائش کی گئی جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ شہدائے راہ بیت المقدس کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

کراچی میں یوم القدس کی ریلی نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل روٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Advertisement