وزیراعظم کی زیر صدارت عسکری و صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک،جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ
اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کے اہم اجلاس میں جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی اور صوبائی قیادت بھی موجود تھی۔ اجلاس میں جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیرِصدارت بڑی بیٹھک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔ اجلاس میں یہ فیصہ بھی کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کا سدباب کیا جائے۔ اجلاس میں عسکری و سول قیادت نے بھی شرکت کی۔ چاروں صوبوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے نمائندے بھی شریک ہوئے، اجلاس گزشتہ روز وزیرِاعظم ہاؤس میں ہوا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے، قومی بیانیے اور ملکی سلامتی کے خلاف ہرقسم کے مواد کا سد باب کیا جائے گا۔اجلاس میں ملکی سلامتی اور ہم آہنگی کیلئے تمام صوبوں کا تعاون اور آپسی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ قومی بیانیہ نوجوانوں تک پہنچانے کیلئے فلم، ڈراموں میں موضوعات اپنائے جائیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی بیانئے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا پر بھی مواد نشر کیا جائے، دہشتگردی کے منفی معاشرتی اثرات کو اجاگر کیا جائے اور قومی نصاب میں دہشت گردی کے حوالے سے آگاہی شامل کی جائے۔
واضح رہے کہ 11 مارچ کو کالعدم بی ایل اے نے بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے 2 روز آپریشن کر کے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

صدر مملکت اور وزیر اعظم کی جانب سے پوری قوم کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد
- ایک گھنٹہ قبل

عید کے موقع پر بھی اسرائیلی بربریت جاری، مزید 24 فلسطینی شہید
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی فٹبال سٹار رونالڈو کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد
- ایک گھنٹہ قبل

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے
- 2 گھنٹے قبل

امریکی صدر کی ایران کو جوہری پروگرام ختم نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی
- ایک گھنٹہ قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی قوم کوعید کی مبارکباد
- ایک گھنٹہ قبل

اگر جوہری معاہدہ نہیں کیا تو بمباری ہوگی، ٹرمپ کی ایران کودھمکی
- 13 گھنٹے قبل

سیکورٹی خدشات کے باعث اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سیاسی سرگرمیاں محدود کردیں
- 14 گھنٹے قبل

نماز عید کے بعد شہریوں نے فاتحہ خوانی کیلئے اپنے پیاروں کی قبروں کا رُخ کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

کرم میں مستقل امن کے لیے بنکرز اور اسلحے کا خاتمہ ناگزیر ہے ،بیرسٹر سیف
- 13 گھنٹے قبل

کراچی: نامعلوم افراد فائرنگ سے مذہبی سیاسی جماعت کا رہنما جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

کوئٹہ:سکیورٹی کے پیش نظر مختلف تفریحی مقامات پر جانے پر پابندی عائد
- ایک گھنٹہ قبل