Advertisement
علاقائی

 سی ڈی اے بورڈ نے تمام منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا

سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں آئی جے پرنسپل روڈ کی سروس روڈ نارتھ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی تاکہ شہریوں کے سفری مسائل کو کم سے کم کرنے میں مدد مل سکے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر مارچ 28 2025، 8:19 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
 سی ڈی اے بورڈ نے تمام منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا

 سی ڈی اے بورڈ نے تمام منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز سی ڈی اے بورڈ کا چھٹا اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں آئی جے پرنسپل روڈ کی سروس روڈ نارتھ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی تاکہ شہریوں کے سفری مسائل کو کم سے کم کرنے میں مدد مل سکے۔

اسی طرح اجلاس میں مری روڈ سے ملحقہ کشمیر چوک تا فیض آباد انٹرچینج تک کی بحالی اور توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں مختلف ایجنڈہ آئٹمز زیر غور لائے گئے جن پر تفصیلی بحث کے بعد مندرجہ ذیل فیصلے کیے گئے جب کہ سی ڈٰی اے نے شفافیت، کوائلٹی کے معیار اور سختی سے میرٹ پر یقین رکھتے ہوئے تمام منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement