Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کا امیر قطر، عمان، تاجک اور مصر کے صدور کو ٹیلی فون، عیدالفطر کی مبارک باد

شہباز شریف نے چاروں صدور دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر مارچ 30 2025، 9:10 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کا امیر قطر، عمان، تاجک اور مصر کے صدور کو ٹیلی فون، عیدالفطر کی مبارک باد

وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر، عمان، تاجک اور مصر کے صدور کو ٹیلی فون کرکے چاروں رہنماؤں کو عیدالفطر کی مبارک باد اور دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے گفتگو میں مصری قیادت، حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امن و ترقی کے لیے دعا کی۔

مصری صدر نے بھی وزیرِ اعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہا کہ عید کے بعد مصر کی وزارت صحت کا اعلی سطح وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی، دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرِاعظم نے پاکستان قطر کے مابین دیرینہ تعلقات کی تاریخ پر لاہور میں ایک نمائش کے انعقاد کی تجویز دی جس کا امیر قطر نے خیر مقدم کیا، شہباز شریف نے قطر کے امیر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

Advertisement
کوئی  بھی مہم جوئی ہوئی تو  منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

کوئی بھی مہم جوئی ہوئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

  • 9 hours ago
لوئر کوہستان:گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں 8 افراد جاں بحق

لوئر کوہستان:گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں 8 افراد جاں بحق

  • 12 hours ago
مودی کی قیادت میں ہندوستان علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ 
 بن چکا ہے ، پی ٹی آئی

مودی کی قیادت میں ہندوستان علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے ، پی ٹی آئی

  • 10 hours ago
کراچی کنگزکی  ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست

کراچی کنگزکی ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست

  • 8 hours ago
چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے 400 دن مسلسل کام سے تاریخ رقم کر دی

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے 400 دن مسلسل کام سے تاریخ رقم کر دی

  • 10 hours ago
پہلگام آپریشن : عالمی میڈیا نے  بھارت  کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

پہلگام آپریشن : عالمی میڈیا نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

  • 8 hours ago
پی ایس ایل10،قلندرز اورگلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث ڈرا،1،1پوائنٹ مل گیا

پی ایس ایل10،قلندرز اورگلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث ڈرا،1،1پوائنٹ مل گیا

  • 6 hours ago
علی امین گنڈا پور کا 36 ارب روپے کے مبینہ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کا حکم

علی امین گنڈا پور کا 36 ارب روپے کے مبینہ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کا حکم

  • 9 hours ago
ہم تیار ہیں ! لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف کی للکار پر بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں

ہم تیار ہیں ! لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف کی للکار پر بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں

  • 6 hours ago
ایل او سی پر رافیل طیاروں کی ناکام پرواز، بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ عہدے سے برطرف

ایل او سی پر رافیل طیاروں کی ناکام پرواز، بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ عہدے سے برطرف

  • 12 hours ago
پہلگام حملےمیں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ہی ملوث نکلی،خفیہ دستاویز منظر عام پر

پہلگام حملےمیں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ہی ملوث نکلی،خفیہ دستاویز منظر عام پر

  • 12 hours ago
190 ملین پاؤنڈز کیس: سزا کیخلاف اپیل 2025 میں مقرر ہوتی نظر نہیں آتی ، رجسٹرار ہائیکورٹ

190 ملین پاؤنڈز کیس: سزا کیخلاف اپیل 2025 میں مقرر ہوتی نظر نہیں آتی ، رجسٹرار ہائیکورٹ

  • 14 hours ago
Advertisement