علاقے میں کسی بھی دیگر دہشت گرد کی موجودگی کے پیش نظر سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر


سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں کسی بھی دیگر دہشت گرد کی موجودگی کے پیش نظر سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب، وزیرِاعظم نے قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔
وزیرِاعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل





