Advertisement
علاقائی

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر مارچ 31 2025، 4:49 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

عید کے روز پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا جبکہ گہرائی 19 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں گلشن معمار، گلستان جوہر اور مختلف علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے اسکیم 33 ، سرجانی ، نارتھ کراچی ، سہراب گوٹھ اور اطراف میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Advertisement