پاکستان کی جانب سے میانمار زلزلہ متاثرین کو امدادی سامان کی کھیپ آج روانہ ہو گی
35 ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میانمار کیلئے روانہ کی جائے گی


یانمار کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان سامان کی پہلی کھیپ آج روانہ ہوگی۔
پاکستان کی جانب سے 35 ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میانمار کیلئے روانہ کی جائے گی، امدادی سامان میں میں 565 خیمے، 210 ترپالیں، 2000 کمبل شامل ہیں۔امدادی سامان میں 1 ٹن تیار کھانا، 0.5 ٹن ادویات، 10 واٹر ماڈیولز بھی شامل ہیں۔
امدادی سامان میانمار میں شدید زلزلے سے پیدا صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بھجوایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور زلزلے سے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی ہے، زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ 4 ہزار سے زائد زخمی اور 400 سے زائد افراد تاحال لا پتہ ہیں۔

آئی فون 17 سیریز میں ایک نئے مسئلے کی نشاندہی
- 3 hours ago

دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری امپائر ڈکی برڈ 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
طویل انتظار ختم، شاہ رخ خان پہلی بار نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب
- 2 hours ago

ایشیا کپ سپر 4: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا
- 3 hours ago

رواں سال پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنا پڑے گی، رانا تنویر
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس
- 3 hours ago

ایشیا کپ: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- an hour ago

ڈرگ کنٹرول پنجاب کامختلف ادویات کے ناقص بیچز مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم
- 3 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
- 4 hours ago

چین نے ریٹائرڈ جے-6 کو ڈرون میں تبدیل کر دیا
- 2 hours ago

یو این اجلاس سے قبل ممکنہ سائبر حملے کی کوشش ناکام، نیویارک میں بڑی کارروائی
- 13 minutes ago

افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا جہاز کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا
- 5 hours ago