عید الفطر کے تیسرے روز بھی مختلف ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق ، متعدد افراد زخمی
گمبٹ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 سے زائد زخمی ہوگئے

عید الفطر کے تیسرے روز بھی تیز رفتاری انسانی زندگیوں پر بھاری پڑگئی، ملک بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
سندھ کے شہر گمبٹ قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی، عورت اور مرد شامل ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشیں گمس اسپتال منتقل کردیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص کی شناخت نیاز محمد جوکہ تیارزہ وزیرستان کا رہائشی ہے جبکہ 2 افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
ضلع شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں سرگودھا روڈ پر سچا سودا قریب ڈیرہ بازیگراں اسٹاپ پر کار نے موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی، حادثے کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ علی ولد اللہ رکھا، 26 سالہ عمران ولد مقصود اور 25 سالہ وقاص ولد الیاس کے نام سے ہوئی۔
اس کے علاوہ 32 سالہ زخمی شخص کی شناخت غضنفر ولد انور سے ہوئی جبکہ ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم نے زخمی شخص کو طبی امداد پہنچائی۔
پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں تیز رفتار 2 موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں، حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل



