س فیچر سے صارفین کے لیے اپنے تفریحی سفر کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہو جائے گا


اگر آپ موسم گرما کے دوران کہیں گھومنے جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو گوگل میپس میں اس حوالے سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
گوگل میپس کے اس فیچر کا مقصد صارفین کو موسم گرما کے دوران گھومنے کے لیے منصوبہ بندی کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ان میں سب سے نمایاں فیچر اسکرین شاٹس سے مقامات کی نشاندہی کرنے اور انہیں کسی لسٹ میں محفوظ کرنے کا ہے۔اس فیچر سے صارفین کے لیے اپنے تفریحی سفر کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہو جائے گا۔
جب میپس میں نئی اسکرین لسٹ کو ان ایبل کیا جائے گا تو گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جیمنائی پر مبنی یہ فیچر مقامات کو شناخت کرکے ان کے بارے میں ٹیکسٹ فراہم کرے گا۔اس فیچر سے صارفین گوگل میپس میں ان اسکرین شاٹس میں موجود لوکیشنز کو کسی شیئر ایبل لسٹ میں محفوظ کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر پہلے امریکا میں آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کو یہ جلد دستیاب ہوگا۔گوگل سرچ کے اے آئی اوور ویوز کو بھی ٹریول پلاننگ ٹولز سے لیس کیا جا رہا ہے۔ ان ٹولز سے صارفین تفریحی آئیڈیاز تیار کرسکیں گے اور یہ فیچر ابھی امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 20 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 20 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 18 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 20 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 17 گھنٹے قبل






