ہم اس اخلاقی دیوالیہ پن کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہیں، سلامتی کونسل اپنی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے،مستقل مندوب


نیو یارک: غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر پاکستان نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ پر خاموشی توڑ کر عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی مقبوضہ علاقوں کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا،اجلاس پاکستان، روس، چین، صومالیہ کی حمایت سے الجزائر نے طلب کیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل یو این قراردادوں، جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل غزہ پر خاموشی توڑ کر اپنا کردار ادا کرے، ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانیت کے ساتھ سنگین مذاق ہے، ہم ایسے ادارے کاحصہ نہیں بن سکتے جو خاموش تماشائی بنا رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس اخلاقی دیوالیہ پن کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہیں، سلامتی کونسل اپنی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ کے بعد مزید 1100 فلسطینیوں کو شہید کیا، جبکہ فلسطین میں بین الاقوامی قوانین کو کھلم کھلا نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا، عاصم افتخار احمد نے 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اس منصب سے سبکدوش ہونے والے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 21 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 20 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 17 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 17 hours ago



