حملوں میں ہمارے شہری شہید ہو رہے ہیں، دہشت گردی وفاقی حکومت کی ناکامی ہے،علی امین
کسی افغان باشندے کوزبردستی نہیں نکالنے دوں گا، افغان شہریوں سے متعلق ہماری پالیسی واضح ہے، ان کو باعزت طریقے سے واپس بھیجیں گے،علی امین


اسلام آباد:وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈ ا پور کا کہنا ہے کہ دہشتگرد حملوں میں ہمارے شہری شہید ہو رہے ،ملک میںبڑھتی ہوئی دہشت گردی وفاقی حکومت کی ناکامی ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دورمیں دہشت گردی ختم ہو گئی تھی، پی ٹی آئی حکومت ختم کرنے پر ہمارے تحفظات ہیں، پی ٹی آئی کوختم کرنے کیلئے پورا زور لگایا گیا۔
نیوز کانفرنس میں علی امین نے کہا ہے کہ بے سروسامانی کے عالم میں افغان مہاجرین کو نہیں نکالیں گے، ایسا نہیں ہو سکتا ہے کہ کسی کو اٹھا کر سرحد پر پھینک دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کی واپسی کے حوالے سےہماری پالیسی واضح ہے، باعزت طریقے سے واپس جانے والوں کو وسائل دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں افغانستان سے مذاکرات کیے جائیں، جنگ جیتنے کے لئے لوگوں کے دل جیتنا ہوں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشت گردی میں ہمارے شہری شہید ہو رہے ہیں، ملک میں دہشت گردی وفاقی حکومت کی ناکامی ہے، ہمارے افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب ہو رہے ہیں، اداروں، وفاق نے افغانستان سے بات چیت کیلئے ٹی آر اوز بنانے کا کہا۔
وزیراعلٰی خیبر پختون خوا نے کہا کہ ٹی آراوز بنائے ہوئے 2 سے 3 ماہ ہوگئے، افغانستان سے بات چیت کیلئے ہمیں جواب نہیں دیا جا رہا، ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے صوبائی ایکشن پلان پرعمل درآمد شروع کیا ہے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوتے رہتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ حل صرف مذاکرات ہے، کسی افغان باشندے کوزبردستی نہیں نکالنے دوں گا، افغان شہریوں سے متعلق ہماری پالیسی واضح ہے، افغان شہریوں کو باعزت طریقے سے واپس بھیجیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بے سروسامانی کی حالت میں واپسی نہیں ہوگی، ہم نے کیمپس بنائے رضاکارانہ طور پر جانے والوں کو بھیجا جائے گا۔
وزیراعلٰی کے پی کے نے این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پرسڑکوں پرنکلنے کا اعلان بھی کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ کہ این ایف سی کیلئے اپریل کی ڈیڈ لائن دی تھی، واضح بتا رہا ہوں، اپریل کا مطلب اپریل ہے، یہ میرا آئینی حق ہے، پورے صوبے کی عوام کو لے کر نکلوں گا، پولیس، انتظامیہ اور سرکاری ملازمین کو لے کر نکلوں گا، میں دکھاؤں گا کہ میرا صوبہ اور عوام اتنی لاوارث نہیں ہیں۔

بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہو گا،فیلڈ مارشل
- 14 گھنٹے قبل

لندن میں پی ایس ایل کا کامیاب روڈ شو ، دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں، چئیرمین پی سی بی
- 13 گھنٹے قبل

برطانوی عدالت نے یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی ،بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے معافی مانگنے کا حکم
- 9 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک بار پھرسرحدی جھڑپیں شروع،کشیدگی میں اضافے کا خدشہ
- 13 گھنٹے قبل

وزیر دفاع سے ازبک سفیر کی ملاقات،دفاع سمیت باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کا اعادہ
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ، جرمانے بھی معطل
- 13 گھنٹے قبل

فلم ’نیلوفر‘میں رونے والے وائرل کلپ پر تنقیدکے حوالےسے ماہرہ خان کا ردعمل آگیا
- 13 گھنٹے قبل
سال 2025 میں پاکستان میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا گیا؟
- 12 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان: سرکاری اسپتال میں سہولیات نہ ہونے پر 7 سالہ بچی انتقال کرگئی
- 13 گھنٹے قبل

اولمپک ریکارڈ ہولڈر ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
- 14 گھنٹے قبل

قومی اہمیت کے اہم منصوبوں کی شفافیت کے ساتھ بر وقت تکمیل ہماری ترجیح ہے،وزیر اعظم
- 11 گھنٹے قبل













