268 ویں کور کمانڈر کانفرنس: ہر قیمت پر بلا تفریق دہشت گردی کو ختم کرنے کا عزم،اعلامیہ جاری
بلوچستان میں کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، غیر ملکی تعاون سے چلنے والی پراکسیز کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،اعلامیہ


راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) میں 268 ویں کور کمانڈر کانفرنس میں فورم نے شہدا کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، فورم نے ہر قیمت پر بلا تفریق دہشت گردی کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز ملٹری کی زیر صدارت 268 ویں کور کمانڈر کانفرنس منعقد کی گئی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں، حامیوں کے خلاف بھرپور طاقت استعمال کی جائے گی، بلوچستان میں کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے مادرِ وطن کے امن و استحکام کے لئے شہدائے افواج ِ پاکستان ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا،فورم کو خطے کی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی، کانفرنس میں علاقائی اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹرٹیجک صورت حال اور نیشنل سیکیورٹی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا، فورم نے ہر قیمت پر دہشت گردی کو ختم کرنے کا عزم کیا۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں،کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کی ہر صورت کو کسی بھی قیمت پر ختم کیا جائے گا، دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور حامیوں کے خلاف بھرپور طاقت استعمال کی جائے گی۔
جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بلوچستان میں غیر ملکی تعاون سے چلنے والی پراکسیز کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پراکسیز اور ان کے غیر ملکی سہولت کاروں کو اصل چہرہ بے نقاب کریں گے۔

حملوں میں ہمارے شہری شہید ہو رہے ہیں، دہشت گردی وفاقی حکومت کی ناکامی ہے،علی امین
- 11 گھنٹے قبل

چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا انگلش گانا ریلیز کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے تعینات، نوٹیفکیشن جاری
- 7 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیل جنگ،پاکستان کا سلامتی کونسل سے عملی اقدامات کا مطالبہ
- 12 گھنٹے قبل

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل

چین کا جوابی وار،امریکی مصنوعات پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

افغانستان کے ساتھ مذاکرات خیبرپختونخوا حکومت کا اختیار نہیں بلکہ یہ ریاستی سطح کا معاملہ ہے، شاہد خاقان
- 10 گھنٹے قبل

ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان سٹیزن کارڈرکے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع
- 12 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2 خارجی دہشتگر د ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی پی پر مشاورت کے بغیر بجٹ کیلئے ووٹ نہیں دیں گے، بلاول بھٹو
- 7 گھنٹے قبل

لاہور: بارات والے دن لڑکی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

بھارت:متنازع وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلمانوں کا مختلف شہروں میں احتجاج
- 10 گھنٹے قبل