افغانستان کے ساتھ مذاکرات خیبرپختونخوا حکومت کا اختیار نہیں بلکہ یہ ریاستی سطح کا معاملہ ہے، شاہد خاقان
اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ہے بلکہ ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے،سابق وزیر اعظم


ڈیرہ اسماعیل خان:سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان جماعت کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ افغانستان کےمذاکرات خیبر پختونخوا صوبائی حکومت کا اختیار نہیںبلکہ یہ ریاستی سطح کا معاملہ ہے
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ خیبر پختونخوا حکومت افغانستان سے بات کرے تو وزن کم ہو جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات ہمیشہ ریاست کی سطح پر طے پاتے ہیں، صوبائی حکومت کی براہ راست مداخلت سے مسئلے کے حل کے بجائے پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی بحرانوں کا شکار ہے، ان مسائل کا واحد حل جمہوری عمل اور سیاسی استحکام میں پوشیدہ ہے۔
مہاجرین کے حوالے سے ایک سوال کے جوا ب میں ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کا معاملہ انسانی زاویے سے دیکھنا ہوگا، پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے، افغان مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آنا چاہیے،سیاست میں نفاق ہمارے مسائل کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔
اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کے حوالے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ہے بلکہ ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے۔
انہوں نےمزید کہا کہ گزشتہ ایک سال میں حکومت کی طرح اپوزیشن بھی منقسم رہی ہے، متحدہ اپوزیشن کے بغیر کوئی مؤثر سیاسی تحریک ممکن نہیں ہے، اس مقصد کے لیے مختلف جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں حالیہ کمی حکومت کی کسی کارکردگی کا نتیجہ نہیں بلکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کے باعث ممکن ہوئی ہے،ان کا کہنا تھاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ توانائی کے مسئلے کا دیرپا اور پائیدار حل پیش کرے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، انہیں وسائل پر اختیار، عزت اور نمائندگی دی جائے۔
نہیں۔

شہر قائد میں 8 محرم الحرام کے جلوس کیلئے مارکیٹس اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 13 گھنٹے قبل

پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشت گرد ہلاک
- 15 منٹ قبل

الیکشن کمیشن نے بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کو رجسٹر کرلیا، ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی
- 11 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

روس افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا
- ایک گھنٹہ قبل

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 13 گھنٹے قبل
لاہور میں پالتو شیر کے حملے سے دو بچوں سمیت ایک خاتون زخمی
- 21 منٹ قبل

ملک بھر میں مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز، آندھی اور طوفان کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

ملک بھر میں بارش، آندھی اور سیلاب کا خطرہ؛ این ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا
- ایک گھنٹہ قبل