وقف ترمیمی بل کا مقصد مسلمانوں کو پسماندہ کرنا اور ان کے جائیداد کے حقوق کو غصب کرنا ہے،راہول گاندھی


نئی دہلی: بھارت میں انتہا پسند مودی سرکار کی جانب سے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے منتازع وقف ترمیمی بل کے خلاف ہندوستان کے مختلف شہروں میں مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا نے بھی وقف ترمیمی بل جمعرات کے روز دیر گئےرات کو پاس کر دیا، دونوں ایوانوں کی منظوری کے بعد اب یہ بل بھارتی صدر کے پاس جائے گا اور ان کی منظوری کے بعد یہ باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کرلے گا ۔
دوسری جانب اس متنازع بل کے خلاف جمعہ کو بھارت کے مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے اس کی مخالفت میں احتجاج کیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وقف ترمیمی بل کے خلاف جمعہ کی نماز کے بعد مسلم کمیونٹی کے لوگ بڑی تعداد میں کولکتہ کی سڑکوں پر نکلے اور اس کی مخالفت کی۔
اس دوران لوگوں نے حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا، ان کے ہاتھوں میں پوسٹر تھے جن پر لکھا تھا ہم وقف بل کو مسترد کرتے ہیں،پولیس کی بھاری نفری کے درمیان لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر نعرے لگائے۔
اسی طرح دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی وقف بل کے خلاف احتجاج کیا۔ یہ احتجاج طلبہ تنظیموں AISA اور NSUI سے وابستہ طلبہ نے کیا۔
وقف ترمیمی بل کے خلاف کالج کیمپس کے اندر احتجاج ہوا، جس کے بعد کیمپس کے باہر پولیس اور آر اے ایف کو کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعینات کر دیا گیا تھا۔
دوسری جانب لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کا مقصد مسلمانوں کو پسماندہ کرنا اور ان کے جائیداد کے حقوق کو غصب کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اتحادیوں کا آئین پر یہ حملہ مسلمانوں پر حملہ ہے، بل مستقبل میں دوسری برادریوں کو نشانہ بنانے کی بھی مثال بنے گا۔
اس حوالے سے ردعمل دیتےہوئے ریاست تامل ناڈوکے وزیراعلیٰ اورڈی ایم کے رہنما ایم کےاسٹالن نے بل کی شدید مذمت کی اور وقف ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکااعلان بھی کیا۔
وزیراعلیٰ تامل ناڈو ایم کے اسٹالن نے کہا کہ ڈی ایم کے وقف ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ میں جائےگی، ترمیمی بل وقف بورڈ کی خود مختاری کے خلاف ہے، اس سے اقلیتی مسلم آبادی کو خطرہ لاحق ہے۔

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل

ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان سٹیزن کارڈرکے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع
- 12 گھنٹے قبل

افغانستان کے ساتھ مذاکرات خیبرپختونخوا حکومت کا اختیار نہیں بلکہ یہ ریاستی سطح کا معاملہ ہے، شاہد خاقان
- 10 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیل جنگ،پاکستان کا سلامتی کونسل سے عملی اقدامات کا مطالبہ
- 11 گھنٹے قبل

چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا انگلش گانا ریلیز کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

لاہور: بارات والے دن لڑکی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

حملوں میں ہمارے شہری شہید ہو رہے ہیں، دہشت گردی وفاقی حکومت کی ناکامی ہے،علی امین
- 11 گھنٹے قبل

راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے تعینات، نوٹیفکیشن جاری
- 7 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2 خارجی دہشتگر د ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

چین کا جوابی وار،امریکی مصنوعات پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی پی پر مشاورت کے بغیر بجٹ کیلئے ووٹ نہیں دیں گے، بلاول بھٹو
- 7 گھنٹے قبل

268 ویں کور کمانڈر کانفرنس: ہر قیمت پر بلا تفریق دہشت گردی کو ختم کرنے کا عزم،اعلامیہ جاری
- 10 گھنٹے قبل