مداحوں نے روی کمار کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک "ہمیشہ یاد رہنے والا اداکار" قرار دیا


چنئی:100سے زائد تامل اور ملیالم فلموں میں کام کرنے والے بھارت کے سینیئر اداکار روی کمار مینن 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار روی کمار کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے،ان کا انتقال جمعہ کی صبح چنئی کے ایک نجی اسپتال میں ہوا، اہل خانہ کی جانب سےنے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
جیسے ہی یہ خبر سامنے آئی، سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔
نامور روی کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1967 میں کیا، تاہم 1976 میں ایم کرشنن نائر کی ملیالم فلم ’’امّاں‘‘ سے انہیں اصل شہرت ملی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روی کمار نے 100 سے زائد ملیالم اور تامل فلموں کے ساتھ کئی ٹی وی سیریلز میں بھی کام کیا۔
روی کمار کی آخری رسومات ہفتہ کو چنئی میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائیں گی، جہاں ان کے عزیز و اقارب، مداح اور ساتھی فنکار انہیں ہمیشہ کے لیے الوداع کہیں گے۔
مداحوں نے روی کمار کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک "ہمیشہ یاد رہنے والا اداکار" قرار دیا۔
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 14 hours ago

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 9 hours ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 13 hours ago
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 9 hours ago

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 12 hours ago

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 10 hours ago

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 12 hours ago

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 11 hours ago
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 10 hours ago

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 14 hours ago

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 12 hours ago

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 10 hours ago