پاکستان کا دہشت گردوں کےافغانستا ن میں چھوڑے گئے ہتھیاروں کے استعمال پر اظہار تشویش
ٹی ٹی پی افغانستان سے بلا روک ٹوک کارروائیاں کر رہی ہے اور ان دہشت گرد گروپوں کو مخالف ملکوں کی بیرونی امداد اور مالی معاونت بھی حاصل ہے،عاطف خان


نیویارک:پاکستان نے کالعدم تنظیموں ٹی ٹی پی، بلوچ لبریشن آرمی، مجید بریگیڈ اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے افغانستان میں چھوڑے گئے غیرقانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی مشن کے کونسلر سید عاطف رضا نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالرز مالیت کے غیرقانونی ہتھیار موجود ہیں، جو پاکستان کے شہریوں اور مسلح افواج کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔
عاطف رضا نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے بلا روک ٹوک کارروائیاں کر رہی ہے اور ان دہشت گرد گروپوں کو مخالف ملکوں کی بیرونی امداد اور مالی معاونت بھی حاصل ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ دہشت گرد گروپوں کو ہتھیاروں کی رسائی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف امریکا سمیت محتلف ممالک میں احتجاج
- 2 گھنٹے قبل
سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی
- 15 گھنٹے قبل

شادی شدہ بیٹی کو متوفی والد کے سرکاری کوٹے پر نوکری سے محروم کرنا غیر قانونی اور امتیازی قرار
- 9 منٹ قبل

سول ایوی ایشن کی تاریخ کا اہم سنگ میل، یورپی سی اے اےکی ٹیم پہلی بار پاکستان پہنچے گی
- 12 منٹ قبل

ایران برابری کی بنیاد پر امریکا سے مذاکرات کے لیے تیار ہے،صدر مسعود پزشکیان
- ایک گھنٹہ قبل

ملک کے مختلف شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے دور حکومت میں بننے والا اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم ابھی بھی قائم ہے ، مولانا فضل الرحمن
- 12 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں نئے سہولت بازاروں کے قیام کی منظوری
- 15 گھنٹے قبل

کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد
- ایک گھنٹہ قبل

اختر مینگل کا دھرنا ختم کرنے سے انکار، ہر صورت کوئٹہ کی جانب مارچ کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان ریلوے کا خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل