ہنگو اور کرم پولیس نے مشترکہ کارروائی، پولیس وین اور اسلحہ چھیننے میں ملوث 14 شرپسندگرفتار
گرفتار افراد نے علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کی تھی، پولیس


پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائیاں کرنے والے عناصر کے خلاف ہنگو اور کرم پولیس نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے ضلع ٹل میں پولیس وین اور اسلحہ چھیننے میں ملوث 14 شرپسندوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد نے علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کی تھی۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) عباس مجید مروت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں نے دانستہ طور پر ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا اور امن و امان کے مسائل پیدا کیے۔ ان کے مطابق شرپسندوں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی آپریشن جاری ہے۔
آر پی او عباس مجید مروت نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر حکومتی رٹ اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی پولیس یا کسی اور ریاستی ادارے پر حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں کے حملے کے باوجود پولیس نے معاملہ فہمی اور پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کیا۔ آر پی او کے مطابق حکومتی رٹ کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح اور مقدس فریضہ ہے۔
پولیس حکام نے عزم ظاہر کیا کہ امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 16 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 16 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل






