حج پروازیں 29 اپریل سے شروع،90 ہزار حاجی سرکاری طور پر حج کی سعادت حاصل کریں گے
حج سے متعلق انتظامات حتمی مراحل میں ہیں،وفاقی وزیر مذہبی امور


وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج پروازیں 29 اپریل سے شروع ہوں گی، 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر جائیں گے، حج سے متعلق انتظامات حتمی مراحل میں ہیں۔
حج تیاری 2025 کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار یوسف کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹریننگ کا پہلا سیشن مکمل ہوگیا ہے، دوسرا مرحلے کا تربیتی کیمپ 8 اپریل سے شروع ہوگا، حجاج وہاں تیاری کے ساتھ جائیں، ٹریننگ پر زیادہ کام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حج اور عمرے کا تعلق عقیدے کے ساتھ ہے، جو بھی اس حوالے سے کام کیا جاتا ہے وہ عقیدہ ہے، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، ان کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں، حجاج کو ویکسینیشن سمیت دیگر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بزرگ حضرات کے حوالے سے خاص خیال رکھا جائے، پنجاب یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں تربیت دی جائے گی، ملک بھر میں جب پروازیں شروع ہوں گی، افسروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج پروازوں کا 29 اپریل سے آغاز ہوگا، 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر حج کی سعادت حاصل کریں گے، ان کے انتظامات آخری مراحل میں ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لانگ ٹرم حج 10 لاکھ 50 ہزار تک چلا گیا ہے جبکہ شاٹ ٹرم 11 لاکھ 50 ہزار روپے میں ہوگا، جو پیسے بچ جاتے ہیں وہ حاجی کو واپس کر دیئے جاتے ہیں جو کہ حاجیوں کا حق ہے، 2 مہینے باقی رہ گئے ہیں، حاجیوں کیلئے اچھے انتظامات ہوں گے، وہاں سعودی حکومت بھی بہتر سے بہتر انتظامات کرتی ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزیر حج نے بتایا کہ حجاج کی سہولت کیلئے میڈیکل مشن، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات بہتر کئے ہیں، یہ انتظامات سعودی حکومت خود کرتی ہے، مجھے یہ آج تک اطلاع نہیں ہے کہ کسی حاجی نے بھیک مانگی ہو، بھکاریوں کو لے جانے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

پنجاب یونیورسٹی : انتظامیہ اور پولیس کا ہاسٹلز میں سرچ آپریشن،منشیات اور شراب برآمد
- 5 منٹ قبل
دہشت گردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے، عدالت کا نہیں،سپریم کورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان ،مریم نوازنے اصولی منظوری دے دی
- 24 منٹ قبل

کیا سوزوکی مہران نئے انداز میں واپس آرہی ہے؟کمپنی کی وضاحت
- ایک گھنٹہ قبل

خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ پر بھارت سے 7 ہزار سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد متوقع
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی،فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد کو گرفتار
- 6 منٹ قبل

زیادہ چھٹیاں کرنے پر دکان مالک کے تشدد سے 18 سال کا لڑکا جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

امریکی ریاست ٹیکساس میں خسرہ کی وباء نے شدت اختیار کرلی، سینکڑوں کیسز رپورٹ
- 2 گھنٹے قبل

فیصل آبادمیں پیشی پر عدالت جاتے ہوئے ماں، بیٹااور بھانجا قتل
- 2 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ، نام بھی بتادیا
- ایک گھنٹہ قبل

مہاجرین کی ملک بدری کا سلسلہ جاری،ایک ہفتے میں 20 ہزار سے زائد غیر قانونی افغانی بے دخل
- 2 گھنٹے قبل

ہائیکورٹ کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے، چیف جسٹس
- 3 گھنٹے قبل