پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام ،فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 خارجی دہشت گرد ہلاک
افغان حکومت سے بارہا مطالبہ کیا کہ وہ بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے اور اپنی سرزمین پر موجود پاکستان مخالف دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے،ترجمان


راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے اور دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے 8 خارجیوںکو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشتگردوں کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پرسیکیورٹی فورسز نے خوارج کی پیش قدمی کو روکتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے اور جھڑپ میں 8 خوارج ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان متعدد بار دہشت گردوں کی دراندازی اور موجودگی کے حوالے سے افغان حکومت کو آگاہ اور مطالبہ کرچکا ہے ہے کہ دہشت گرد گروپس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افغان حکومت سے بارہا مطالبہ کیا کہ وہ بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے اور اپنی سرزمین پر موجود پاکستان مخالف دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے مزید کہا گیا کہ علاقے میں دیگر خوارج کی موجودگی کے پیش نظر آپریشن کلین اپ جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کی حفاظت کیلیے چوکس و پرعزم ہیں۔

بھارتی جارحیت کا جواب کیسےاورکب دینا ہے، وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے،آئی ایس پی آر
- 43 منٹ قبل

7رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کو درست قرار دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات،موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
- 38 منٹ قبل

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظمخالدہ ضیاء طویل علاج کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں
- 5 گھنٹے قبل

بہاولپور:بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید 13 شہریوں کی نماز جنازادا،ہزاروں افراد کی شرکت
- 9 منٹ قبل

بھارتی جارحیت، قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی کی جانب سے سائبرحملوں کے پیش نظر اہم ایڈوائزری جاری
- 5 گھنٹے قبل

بھارت کے بزدلانہ حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کا 7 سالہ بیٹا شہید
- 2 گھنٹے قبل

عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری، 10 دن کی تعطیلات کی منظوری
- 6 گھنٹے قبل

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی،مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ تباہ
- 20 منٹ قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعداسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندی
- 4 گھنٹے قبل

بھارت کا بزدلانہ حملہ:ملک بھرکےہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،چھٹیاں منسوخ
- ایک گھنٹہ قبل