کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ افراط زر 38 فیصد سے کم ہوکر ڈیڑھ فیصد رہ جائے گی، یہ سب معجزے ہیں،خواجہ آصف


سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتیں کم کر کے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ معشیت کو بحال کرنا، بجلی کو سستا کرنا کوئی چھوٹا ریلیف نہیں ہے، 16، 17 فیصد کی کمی ہے،انہوں نے کہا کہ آج سے سال، 2 سال پہلے یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ افراط زر 38 فیصد سے کم ہوکر ڈیڑھ فیصد رہ جائے گی، یہ سب معجزے ہیں، امریکا کی سٹاک مارکیٹ کریش ہوئی ہے اور پاکستان کی سٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر چلی گئی ہے، یہ نیک نیتوں کا پھل ہے۔
پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے وزیردفاع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے وزیر کے خلاف 78 کروڑ کی کرپشن کے خلاف تحریک پیش کی گئی ہے، پی ٹی آئی والوں نے ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، کئی منصوبے چل رہے ہیں ، کیا آپ نے پی ٹی آئی کے دور میں یہ باتیں سنی تھیں؟ پنجاب کو دیکھ لیں، ہماری بیٹی دن رات صوبے کو چار چاند لگا رہی ہے، آپ اپنے شہر میں دیکھیں آپ کو کام ہوتے نظر آ رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی سے اقتدار حاصل کیا تھا جس کے بعد پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے مل کر پاکستان کے لیے امید کی کرن پیدا کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیب کترا تھا، جنرل فیض اور جنرل باجوہ سکیورٹی کی میٹنگ میں ہمیں بریفنگ دینے آتے تھے تو یہ ہمارے ساتھ نہیں بیٹھتا تھا، ابھی نندن والے واقعے کے بعد تین سکیورٹی میٹنگز ہوئیں، جنرل باجوہ کہتا رہا کہ آ کر میٹنگ کی صدارت کرو مگر یہ نہیں آیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اب جب بانی پی ٹی آئی قیدی نمبر 804 ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھے میٹنگ میں بلاؤ، کیا اس سے بڑا کوئی تضاد ہوسکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جن کے پلے کچھ نہ ہو ، ایسے لوگ پارٹی میں شامل ہیں جنہیں گھر والے بھی ووٹ نہ دیں۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اوربلوچستان دہشت گردی کی زد میں ہیں، پاک فوج کے جوان قربانیاں دے کر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں، تحریک انصاف ٹکڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے، مسلم لیگ(ن)کےکارکن نوازشریف کا ہراول دستہ ہیں۔

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 33 minutes ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 3 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 36 minutes ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 4 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 5 hours ago

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 2 hours ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 3 hours ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 5 hours ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 4 hours ago

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 26 minutes ago

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 5 hours ago

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 38 minutes ago