کویت کا ورک پرمٹ کی درخواست دینے والوں کی تعلیمی اسناد کی تصدیق جانچنے کیلئے نیا نظام متعارف
اس سسٹم کا اطلاق غیر ملکیوں، GCC شہریوں، اور بے وطن افراد پر ہوتا ہے جو آن لائن پورٹلز کے ذریعے ورک پرمٹ کے لیے درخواست دے رہے ہیں


کویتی حکام نے ملازمتوں کے لیے درخواست دینے والے کارکنوں کے لیے تعلیمی سرٹیفکیٹس کی تصدیق جانچنے کے لیے ایک نیا نظام متعارف کرا دیا ہے۔
گلف نیوز کے مطابق اس سسٹم کا اطلاق غیر ملکیوں، GCC شہریوں، اور بے وطن افراد پر ہوتا ہے جو آن لائن پورٹلز کے ذریعے ورک پرمٹ کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔
کویت کی جانب سے یہ نیا نظام ملازمت کے درخواست دہندگان کی جانب سے جمع کرائے جانے والے جعلی تعلیمی دستاویزات کے سامنے آنے کے بعد متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کا اصل مقصد کویت کی جاب مارکیٹ کی سالمیت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل مرزوق العتیبی نے ایک سرکلر میں بیان کیا ہے کہ مذکورہ سسٹم کسی بھی ورک پرمٹ کو جاری کرنے سے قبل تعلیمی قابلیت کی تصدیق کرے گا۔
یہ پراسس 3 اہم چیزوں کا معائنہ کرے گا جن میں تعلیمی ڈگری، درخواست دہندگان کی مہارت کا شعبہ اور قابلیت کی منظوری کی حیثیت شامل ہیں۔ یہ اقدام کویت کی اپنی افرادی قوت کو ریگولیٹ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، تاکہ صرف اہل افراد کی خدمات حاصل کی جاسکیں۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 17 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 19 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 17 hours ago




