پاکستان میں پیدا ہونے والے آنجہانی اداکارمنوج کمار کتنی جائیداد چھوڑ گئے؟تفصیلات سامنے آگئیں
چند روز قبل بالی وڈ کے نامور اداکارمنوج کمارطویل علالت کے بعد 87 سال کی عمرمیں چل بسے تھے


ممبئی: پاکستان میں پیدا ہونے بالی وڈ کے آنجہانی اداکار منوج کمار کی جائیداد اور اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی اداکارمنوج کمار کی موت کے وقت ان کے اثاثوں کی کل مالیت 170 کروڑ بھارتی روپے تھی،وہ ناصرف مقبول فلمی ہیرو تھے بلکہ ایک اچھے سرمایہ کار اور بزنس مین بھی تھے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بالی وڈ کے نامور اداکارمنوج کمارطویل علالت کے بعد 87 سال کی عمرمیں چل بسے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی ہسپتال میں داخل تھے جہاں دل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے 4 اپریل کو صبح ساڑھے 3 بجے ان کا انتقال ہوا، میڈیکل سرٹیفکیٹ کے مطابق اداکار کی موت کی ثانوی وجہ جگر کی خرابی تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان کے ایبٹ آباد میں پیدا ہونے والے اداکار منوج کمار کا اصل نام ہری کرشنن گوسوامی تھا اور حب الوطنی پر مبنی فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے اُنہیں "بھارت کمار" کا لقب بھی دیا گیا تھا۔

جنوبی وزیرستان: سرکاری اسپتال میں سہولیات نہ ہونے پر 7 سالہ بچی انتقال کرگئی
- 3 گھنٹے قبل

فلم ’نیلوفر‘میں رونے والے وائرل کلپ پر تنقیدکے حوالےسے ماہرہ خان کا ردعمل آگیا
- 2 گھنٹے قبل

لندن میں پی ایس ایل کا کامیاب روڈ شو ، دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں، چئیرمین پی سی بی
- 3 گھنٹے قبل

اولمپک ریکارڈ ہولڈر ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ، جرمانے بھی معطل
- 2 گھنٹے قبل
سال 2025 میں پاکستان میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

انڈونیشین صدر کی دو روزہ دورے پر پاکستان آمد، پرتپاک استقبال، 21 توپوں کی سلامی
- 5 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک بار پھرسرحدی جھڑپیں شروع،کشیدگی میں اضافے کا خدشہ
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہو گا،فیلڈ مارشل
- 4 گھنٹے قبل

وزیر دفاع سے ازبک سفیر کی ملاقات،دفاع سمیت باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کا اعادہ
- 24 منٹ قبل

قومی اہمیت کے اہم منصوبوں کی شفافیت کے ساتھ بر وقت تکمیل ہماری ترجیح ہے،وزیر اعظم
- 19 منٹ قبل

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل














