بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم ’’ریڈ 2 ‘‘کا سنسنی خیز ٹریلر جاری ،فلم کب ریلیز ہو گی؟
یہ فلم ماضی کی مقبول ایکشن تھرلر درشیام، شیطان اور انیمل کے میکرز بھشن کمار اور کرشن کمار کی جانب سے پروڈیوس کی گئی ہے


ممبئی: بالی ووڈ کے سنگھم کہلائے جانے والے نامور اداکاراجے دیوگن کی فلم ’’ریڈ 2 ‘‘سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
یہ فلم 2018 میں ریلیز اور بلاک بسٹر ثابت ہونے والی فلم ’ریڈ‘ کا سیکوئل ہے جس میں رتیش دیشمکھ بطور وِلن ایک کرپٹ سیاستدان کا مضبوط کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔
یہ فلم ماضی کی مقبول ایکشن تھرلر درشیام، شیطان اور انیمل کے میکرز بھشن کمار اور کرشن کمار کی جانب سے پروڈیوس کی گئی ہے جس کی ہدایتکاری راج کمار گپتا نے کی ہے جو اس فلم کے پچھلے حصے کی ہدایتکاری بھی کرچکے ہیں۔
فلم میں اجے دیوگن فلم میں انکم ٹیکس آفیسر امے پٹنائک کا کردار نبھائیں گے جو کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کیخلاف آپریشن کرتا ہے اور ان کی چھپائی ہوئی دولت کا راز فاش کر کے اسے قبضے میں لیتا ہے،جبکہ وانی کپور امے پٹنائک کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں سوربھ شکلا، سورپیا پاٹھک، اور رجت کپور شامل ہیں۔
بالی وڈ کی سنسنی اور تھرلر سے بھرپور یہ فلم 1 مئی 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس کا شائقین کو بےصبری سے انتظار ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 44 منٹ قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 10 منٹ قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 15 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 2 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 2 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 4 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل