چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ان مقدمات کی سماعت کرے گا،شیڈول


اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے تاریخیں مقرر کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی اپیلوں پر آئندہ ہفتے سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ان مقدمات کی سماعت کرے گا،بینچ پی ٹی آئی کے درجنوں دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر بھی غور کرے گا۔
شیڈول کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کی جسمانی ریمانڈ نہ دیے جانے کے خلاف اپیل 14 اپریل کو سنی جائے گی، جب کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 15 اپریل کو ہوگی۔
اسی روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منسوخی سے متعلق دائر اپیل پر بھی سماعت ہو گی، جو نگران خیبرپختونخوا حکومت نے 2023 میں دائر کی تھی۔
خیال رہے کہ 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جن کے مقدمات تاحال عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔

ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب نہ دیکھے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے، ٹرمپ
- 3 گھنٹے قبل

پاراچنار میں راستوں کی طویل بندش کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری
- 3 گھنٹے قبل

کراچی : کورنگی میں بھڑک اٹھنے والی آگ 18 روز بعد اچانک بجھ گئی
- ایک گھنٹہ قبل

مستونگ، بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی
- 36 منٹ قبل

سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیا
- 3 گھنٹے قبل

ہارورڈ یونیورسٹی کی ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات نہ ماننے پر وفاقی امداد منجمد
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل پر مہربان، 18 کروڑ ڈالر کے فوجی انجن دینے کی منظوری
- ایک گھنٹہ قبل

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم عبداللہ احمد بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 43 منٹ قبل

ایران کے علاقے مہرستان میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی شناخت جاری
- 14 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ
- 15 گھنٹے قبل
اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور
- 14 گھنٹے قبل

پاک فوج کی بین الاقوامی مشق ’’پی اے ٹی ایس 2025‘‘ کا آغاز
- 15 گھنٹے قبل