دہشت گردی کے تمام واقعات کی کڑیاں افغان شہریوں سے جا کر ملتی ہیں ، طلال چوہدری
وزیر مملکت داخلہ کاکہنا تھاکہ کسی کو غیر قانونی طورپر پاکستان میں رہنےکی اجازت نہیں،ملکی مفاد میں افغان شہریوں کی واپسی کا فیصلہ کیاگیا

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی کڑیاں افغان شہریوں سے ملتی ہیں،مغربی سرحد کو بھی مشرقی سرحد کی طرح ریگولیٹ کیا جائے گا ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر طلال چوہدری کاکہنا تھاکہ تمام غیرملکی شہری ہمارے لیے قابل احترام ہیں،ملک میں دہشت گردی کے تناظر میں انخلا کا فیصلہ کیا گیا۔
سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے، تیس اکتوبر 2023 کو غیرملکی شہریوں کے انخلا کی پالیسی تیار کی گئی،پہلے مرحلے میں ان لوگوں کو واپس بھیجا جن کے پاس کوئی کاغذات نہیں تھے،تیسرے مرحلے میں افغان کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجا جارہا ہے،انخلا کی مدت میں کسی قسم کی توسیع نہیں دی جائے گی۔
ان کاکہنا تھاکہ افغانستان کے ساتھ سرحدی نظام کو ریگولیٹ کیا جائے گا، افغان شہریوں کی واپسی سےمتعلق وزارت خارجہ افغان حکام سے رابطے میں ہے،افغان شہریوں کو اپنے ملک میں بسانا افغان عبوری حکومت کی ذمہ داری ہے،افغان شہریوں سے متعلق پالیسی پر تمام صوبوں کو اعتماد میں لیاگیا،یہ پالیسی کسی ایک صوبے کی نہیں پاکستان کی پالیسی ہے۔
وزیر مملکت داخلہ کاکہنا تھاکہ کسی کو غیر قانونی طورپر پاکستان میں رہنےکی اجازت نہیں،ملکی مفاد میں افغان شہریوں کی واپسی کا فیصلہ کیاگیا، کوئی بھی افغان شہری اب دستاویزات کے بغیر پاکستان نہیں آسکےگا،ملک میں دہشت گردی کی واقعات کی کڑیاں افغان شہریوں سے ملتی ہیں۔
طلال چوہدری کاکہنا تھاکہ تمام صوبوں میں افغان شہریوں کے ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں،افغان شہریوں کو باعزت طریقے سے واپس بھجوایا جارہا ہے، ٹرانزٹ پوائنٹس میں ہر قسم کی سہولتیں فراہم کی ہیں۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 8 گھنٹے قبل







