Advertisement
تجارت

ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فنڈز کی پہلی قسط حاصل کرنے کیلئے گرین بانڈز کے اجرا کا فیصلہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گرین بانڈز کا اجرا رواں یا آئندہ ماہ کے دوران متوقع ہے، جبکہ آئی ایم ایف لوکل فنڈ ریزنگ اور پراجیکٹ نگرانی بھی کرے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a day ago پر Apr 11th 2025, 4:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فنڈز کی پہلی قسط حاصل کرنے کیلئے گرین بانڈز کے اجرا کا فیصلہ

حکومت نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فنڈز کی پہلی قسط حاصل کرنے کیلئے گرین بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف کی مشاورت سے پہلی بار اسٹاک ایکسچینج میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے 30 ارب روپے مالیت کے گرین بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا میچورٹی ٹائم تقریباً3 سال ہوگا، تاہم وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد بانڈز کا اجرا ہو سکے گا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گرین بانڈز کا اجرا رواں یا آئندہ ماہ کے دوران متوقع ہے، جبکہ آئی ایم ایف لوکل فنڈ ریزنگ اور پراجیکٹ نگرانی بھی کرے گا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فنڈز پروگرام کی یہ شرط ہے کہ پاکستان دیگر ذرائع بشمول لوکل اور انٹرنیشنل سے فنانسنگ حاصل کرے گا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منصوبوں کی تکمیل کی جائے، آر ایس ایف سے پہلی قسط اس شرط کو پورا کئے جانے کے بعد ملے گی۔

واضح رہے کہ چائنیز مارکیٹ میں 30 کروڑ ڈالر کا پانڈا بانڈز رواں مالی سال جاری کیا جانا تھا جس کا اجرا اب آئندہ مالی سال نومبر یا دسمبر میں متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement