190ملین پاؤنڈز کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو ڈائری نمبر 7115/24 اور بشریٰ بی بی کی درخواست کو ڈائری نمبر 7116/24 الاٹ کر دیا گیا


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی۔
بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری نے درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کیں، جس میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
دائردرخواست میں موقف اپنایا ہے کہ فوری سماعت کی درخواست ہے کیونکہ گزشتہ سماعت پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی، درخواست گزار سابق وزیر اعظم ہے اور حراست سیاسی انتقام ہے۔
درخواست کردہ کے مطابق 17 جنوری کو سزا سنائی گئی اور ابھی تک سماعت نہ ہوئی ہے جو جلد از جلد اپیل کے لیے مضبوط جواز ہے، تاخیر سے ناانصافی کا خطرہ ہے اور ابتدائی سماعت انصاف کو یقینی بناتی ہے، انصاف نہ صرف ہو بلکہ ہوتا ہوا نظر آئے، جلد سماعت بروقت انصاف کے لیے ضروری ہے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو ڈائری نمبر 7115/24 اور بشریٰ بی بی کی درخواست کو ڈائری نمبر 7116/24 الاٹ کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ 17 جنوری 2025 کواحتساب عدالت نے القادرٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاوّنڈ میں 14 سال اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 7 سال قید کی سز ا ئیں سنائیں تھیں۔

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ
- 14 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات
- 12 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور
- 14 گھنٹے قبل

ہیڈ مرالہ، وزیرآباد میں ہیڈ خانکی پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
- 28 منٹ قبل

حماس نے غزہ میں جامع جنگ بندی معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور
- 12 گھنٹے قبل
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ
- 14 گھنٹے قبل

نائیجیریا میں کشتی حادثے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ،متعدد لاپتہ
- ایک گھنٹہ قبل

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں 8 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات ، 138 عام شہری شہید
- ایک گھنٹہ قبل

گجرات بدترین اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں، 506 ملی میٹر بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی
- 2 گھنٹے قبل