افغان حکومت دہشت گرد وں پر لگام ڈالےاورزمین کے استعمال کی اجازت نہ دے ،شہبازشریف
نواز شریف کی لیڈر شپ میں قوم کی خدمت کر رہےہیں ،ترقی کرتا اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے،وزیر اعظم


لندن:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان حکومت دہشتگردوں کو اپنی سر زمین استعمال کرنےکی اجازت نہ دے اور دہشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن ایون فیلڈ ہاؤس پہنچ گئے اور صدر ن لیگ نواز شریف سے ملاقات کی۔
ایون فیلڈ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دوحہ معاہدہ تھا کہ افغان حکومت اپنی سر زمین دہشتگردوں کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی، لیکن بدقسمتی سے کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ ہو رہی ہیں،ان دہشتگردوں نے پاکستان کے بے پناہ لوگوں کو شہید کیا ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیلا روس کا دورہ بہت مفید رہا ،زراعت کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے ،معدنیات کے حوالے سے بھی مشینری بیلا روس میں بنتی ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ پنجاب اسپیڈ بھی پاکستان اسپیڈ تھی،اب سپر پاکستان اسپیڈ ہے،اجتماعی کاوشوں اور قوم کی دعاؤں سے ہم یہ منزل حاصل کریں گے پاکستان کے عوام ،افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان میں معدنیات کےبے پناہ ذخائر موجود ہیں ،کان کنی کیلئے مشینری کے حوالے سے بات چیت بھی ہوئی ہے،ڈیڑھ لاکھ پاکستانی ہنر مند افراد کو بیلا روس بھیجنے کی بات ہوئی ہے ، نواز شریف کی لیڈر شپ میں قوم کی خدمت کر رہےہیں ،ترقی کرتا اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے۔
نہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز کنونشن کاآغاز آج ہوچکا ہے ،کنونشن میں اوورسیز پاکستانی آئیں گے،اوورسیز پاکستانی دن رات محنت کر کے پاکستان کا نام روشن اوراربوں ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں،کنونشن میں ان کے جائز مطالبات کو غور سے سنیں گے۔

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 4 گھنٹے قبل

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 6 گھنٹے قبل
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 3 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 6 گھنٹے قبل
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 8 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 8 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 6 گھنٹے قبل

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 8 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- ایک گھنٹہ قبل

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 7 گھنٹے قبل