Advertisement

لکی مروت: پولیس کی کارروائی میں 3 خارجی دہشت گرد ہلاک

2 گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں دونوں اطراف سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا،پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 13th 2025, 6:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لکی مروت: پولیس کی کارروائی میں 3 خارجی دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نےمشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 3 خارجی دہشتگرد وں کو ہلاک کر دیا جبکہ کئی زخمی حالت میں فرار ہو گئے
خیبر پختونخوا پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی خان خیل زئی کے جنگلات میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر گزشتہ رات کےوقت کی گئی اور اس دوران  20 سے 25 دہشتگردوں سے مقابلہ ہوا۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ 2 گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں دونوں اطراف سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا۔ جبکہ کارروائی کے دوران امن کمیٹی کے ارکان اور مقامی افراد بھی ہمراہ تھے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے جبکہ کئی دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement