جاں بحق کیے گئے 8 افراد میں سے پانچ کی شناخت دلشاد، ان کے بیٹے نعیم اور دیگر تین نوجوانوں جعفر، دانش اور ناصر کے نام سے ہوئی ہے

ایران میں 8 معصوم پاکستانی شہریوں کو بے دردی سے قتل کرنے پرایران کی سیکیورٹی پر بڑے سوالات کھڑے ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ایران کے سرحدی صوبے سیستان کے ضلع مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، قتل کیے گئے معصوم پاکستانی شہری ایران میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھے۔
اطلاعات کے مطابق حملہ آور رات کے وقت دکان میں داخل ہوئے، مقتولین کے ہاتھ پاؤں باندھے اور انہیں بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کر دیا، یہ قتل عام کسی عمومی واردات کا حصہ نہیں بلکہ ایک سوچا سمجھا دہشت گردانہ حملہ تھا۔
اس طرح کے بہیمانہ قتل میں بلوچ دہشتگرد تنظیمیں مُلوث ہیں، اس واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ بلوچ دہشتگرد تنظیموں کی ایران میں محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں۔
جاں بحق کیے گئے 8 افراد میں سے پانچ کی شناخت دلشاد، ان کے بیٹے نعیم اور دیگر تین نوجوانوں جعفر، دانش اور ناصر کے نام سے ہوئی ہے، دلشاد ایک مرمت کی دکان کے مالک تھے، جہاں تمام مقتولین کام اور قیام دونوں کرتے تھے۔

ایران کے علاقے مہرستان میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی شناخت جاری
- 14 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیا
- 3 گھنٹے قبل

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم عبداللہ احمد بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 44 منٹ قبل

ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل پر مہربان، 18 کروڑ ڈالر کے فوجی انجن دینے کی منظوری
- ایک گھنٹہ قبل

پاک فوج کی بین الاقوامی مشق ’’پی اے ٹی ایس 2025‘‘ کا آغاز
- 15 گھنٹے قبل

پاراچنار میں راستوں کی طویل بندش کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری
- 3 گھنٹے قبل

ہارورڈ یونیورسٹی کی ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات نہ ماننے پر وفاقی امداد منجمد
- 3 گھنٹے قبل
اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور
- 14 گھنٹے قبل

مستونگ، بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی
- 37 منٹ قبل

ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب نہ دیکھے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے، ٹرمپ
- 3 گھنٹے قبل

کراچی : کورنگی میں بھڑک اٹھنے والی آگ 18 روز بعد اچانک بجھ گئی
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کا ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ
- 15 گھنٹے قبل