Advertisement
پاکستان

علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لئے مشعل راہ ہے، وزیر منصوبہ بندی

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہمیں اقبال کے پیغام کو اپنانا چاہئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 days ago پر Apr 21st 2025, 10:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لئے مشعل راہ ہے، وزیر منصوبہ بندی

منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج (پیر) لاہور میں اقبال اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام ''اقبال کانفرنس'' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے شاعری کے ذریعے ایک محکوم قوم کے ذہنوں کی آبیاری کی اور انہیں آزادی کی راہ دکھائی۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہمیں اقبال کے پیغام کو اپنانا چاہئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اقبال کی سوچ و فکر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اقبال اکیڈمیاں پاکستان کے تمام صوبوں میں بنائی جائیں گی اور 2027 میں علامہ اقبال کی ایک سو پچاسویں برسی بھرپور طریقے سے منانے کے انتظامات کئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement