امریکی کانگریس مین جیک برگمین نے دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں، آئیے جمہوری آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں، امریکی کانگریس مین


امریکی کانگریس مین جیک وارن برگمین نے اپنے دورہ پاکستان کے بعد ایکس پر جاری بیان میں بانی تحریک انصاف کی رہائی کا دوبارہ مطالبہ کر دیا ہے۔
برگمین نے کہا کہ ’پاکستان میں قیادت سے ملاقاتوں کے بعد میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ دہرا رہا ہوں۔ پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں، آئیے جمہوری آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔‘

ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے برگمین نے اپریل کے وسط میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے برگمین کے بیان پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ نے ان کی حمایت کی جبکہ بعض نے دورے کے دوران بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر تنقید کی۔
پی ٹی آئی کے قریبی سمجھے جانے والے رہنما شہباز گل اور زلفی بخاری نے برگمین کے مؤقف کا خیرمقدم کیا جبکہ دیگر رہنماؤں نے بروقت حمایت نہ کرنے پر مایوسی ظاہر کی۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 hours ago



