Advertisement
پاکستان

مستونگ میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملہ، دو لیویز اہلکار شہید

حملے کے بعد ضلع میں پولیو مہم غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 دن قبل پر اپریل 23 2025، 1:13 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مستونگ میں دہشتگردوں  کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملہ، دو لیویز اہلکار شہید

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملے میں دو لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔

حملے میں ایک اہلکار نیک محمد موقع پر شہید ہوگئے جبکہ  مقصود احمد اسپتال میں دم توڑ گئے۔ دونوں اہلکار پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور تھے۔

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ حملے کے بعد ضلع میں پولیو مہم معطل ہوگئی۔ اے ڈی سی منان ترین کا کہنا ہے کہ پولیو مہم غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کی گئی ہے۔

اس سے قبل مہم شروع ہوتے ہی جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر ’دہشت گردوں‘ نے حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار کی جان گئی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں پیر سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے، جس کے دوران کروڑوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Advertisement