وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں اعلیٰ عسکری قیادت، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اور اہم وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔


نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی (NSC) کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں بھارتی جارحانہ اقدامات، بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں پہلگام کے مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں پاکستان کے ردعمل پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں اعلیٰ عسکری قیادت، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اور اہم وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا یہ اجلاس انتہائی اہم ہے، جہاں فالس فلیگ آپریشن جیسے حساس معاملے پر ریاستی سطح پر واضح اور مؤثر مؤقف اپنایا جائے گا۔ پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اسحاق ڈار کے مطابق، اجلاس میں ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال، بھارت کی جانب سے حالیہ جنگی جنون پر مبنی اقدامات اور ان سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر جامع حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں ممکنہ سفارتی، سیکیورٹی اور داخلی اقدامات کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے، تاکہ پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 7 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 3 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 8 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 5 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 7 hours ago



