فیصل آباد ، زرعی سائنسدانوں نے سالانہ 200 دن انڈے دینے والی مرغی کی نسل تیار کر لی
یونی گولڈ نام کی یہ نسل سالانہ 200 انڈے دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی بہتر صلاحیت رکھتی ہے


فیصل آباد کے زرعی سائنسدانوں نے سال کے 365 دنوں میں 200 دن انڈے دینے والی مرغی کی نسل تیار کر لی۔
فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے شعبہ اینیمل ہیسبنڈری کے سائنسدانوں نے یونی گولڈ کے نام سے مرغیوں کی ایسی نسل تیار کی ہے جو سالانہ 200 انڈے دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی بہتر صلاحیت رکھتی ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک یونی گولڈ کے نام سے ایک بریڈ ہم نے یہاں پر بنائی ہے جس کی یہ کوالٹی ہے کہ ایک تو جو ایگز ہیں وہ ایک سال میں 200 سے زیادہ دیتی ہیں اور جو عام دیسی ہیں وہ سال میں 70 سے 80 انڈے دیتی ہیں اور اس میں فیڈر لوڈ کم ہے اس وجہ سے ہیٹ اسٹریس کو برداشت کرتی ہیں۔
جامعہ زرعی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں 65 سال بعد ایک ایسی مرغی کی نسل تیار کرنے میں کامیابی ملی ہے جو دیہی مرغبانی کے لیے زیادہ مفید ہے۔
اب دونوں بریڈز ایسی ہیں کہ جہاں پر بھی آپ اس کو لیں گے یا پالیں گے انڈے بھی بڑھیں گے اور گوشت کی ضرورت بھی پوری ہو گی۔
یونی گولڈ نامی اس مرغی کی نسل کی تیاری کے بعد اسے کسانوں تک پہچانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ دیہی مرغبانی میں اضافہ ہو سکے۔

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 13 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 13 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل



