پانی روکنے کی کسی بھارتی کارروائی کو جنگی اقدام سمجھا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ


ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے یکطرفہ رویے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے، انڈیا نے پانی روکا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، پانی روکنے کی کسی بھارتی کارروائی کو جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے ہوئے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو جوابات دیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہندوستان کا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا، بھارت کے یکطرفہ رویے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے، بھارتی اقدامات نے دوقومی نظریے پر مہر ثبت کر دی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پانی روکا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پانی روکنے کی کسی بھارتی کارروائی کو جنگی اقدام سمجھا جائے گا، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے، پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند ہے، سارک سکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے بھی معطل کر دیئے ہیں، سکھ یاتری ویزہ معطلی سے مستثنیٰ ہیں۔
شفقت علی خان نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے حالیہ دورہ ترکیہ میں ترک قیادت کے ساتھ مفید بات چیت کی، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا، فریقین نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ روانڈا کے وزیر خارجہ نے بھی پاکستان کا اہم دورہ کیا، پاکستان اور روانڈا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے ایم اویوز پر دستخط کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان کا اہم دورہ کیا، اسحاق ڈار نے ازبک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے کیا جس میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی، اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سے بھی ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 4 hours ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 20 minutes ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 21 hours ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- an hour ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 7 minutes ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 8 minutes ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 21 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 22 minutes ago
