ریڈیو پاکستان حملہ کیس: اے ٹی سی عدالت کا ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم
کہ ملزمان نے 9 مئی کو احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان بلڈنگ پر حملہ کیا، ملزمان نے بلڈنگ کو آگ لگائی اور عمارت کو نذر آتش کیا،پراسکیوشن


پشاور: انسداد دہشتگردی عدالت(اے ٹی سی) پشاور نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملےکے کیس میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیریئنز کے ایم پی اے ارباب وسیم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ولی محمد خان نےر یڈیو پاکستان کی عمارت پر حملےکے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے ایم پی اے ارباب وسیم سمیت پانچ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور متعلقہ پولیس افسران کو عدالتی حکم کے تعمیل کا حکم دیا۔
پراسیکوشن نے اپنے دلائل میں کہا کہ ملزمان نے 9 مئی کو احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان بلڈنگ پر حملہ کیا، ملزمان نے بلڈنگ کو آگ لگائی اور عمارت کو نذر آتش کیا، تھانہ شرقی پولیس نے ارباب وسیم سمیت کئی ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا ، ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ٹرائل شروع کیا گیا۔
اپنے دلائل میں پراسیکوشن نے بتایا کہ ٹرائل کے دوران مقدمے نامزد ارباب وسیم اور دیگر چار ملزمان مسلسل پیش نہیں ہورہے ہیں ، ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر چار ملزمان کو کئی بار پیش ہونے کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے ۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد پیش نہ ہونے پر ملزمان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی، متعلقہ پولیس افسران ملزمان کو گرفتار کرکے ائندہ سماعت پر پیش کریں، عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت پانچ مئی تک ملتوی کردی گئی۔

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 16 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 16 گھنٹے قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 11 گھنٹے قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 14 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل
