Advertisement
پاکستان

جامشورو : سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ

ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کی وجہ سے ڈاؤن ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 26th 2025, 5:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جامشورو  :  سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ

جامشورو میں سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئی۔

پاکستان ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کی وجہ سے ڈاؤن ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گیا ہے۔

 ریلوے کے عملے نے اطلاع ملنے پر مرمتی کام شروع  کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈاؤن ٹریک پر ہوا ہے، مزید کئی گھنٹے مرمت میں لگ سکتے ہیں۔ حادثے کے بعد دیگر ٹرینوں کو پلیٹ فارم نمبر 4 سے روانہ کیا جارہا ہے۔

Advertisement