گوجرانوالہ انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی پر فائرنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا
فائرنگ کی ذد میں آکر بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے مقامی رہنما زخمی ہو ئے تھے۔


گوجرانوالہ : انسداد دہشتگردی عدالت نے 2022 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ سٹی وزیر آباد کے مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت 2 مرتبہ عمر قید اور مجموعی طور پر 15 لاکھ جرمانے کا حکم دیا گیا۔
حملے میں 4 زخمیوں کی حد تک ملزم نوید کو 3 سے 5 سال قید کی سزا دی گئی، عدالت نے شریک ملزمان طیب جہانگیر بٹ اور وقاص کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا ، عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم نوید کیخلاف تمام سزائیں اکٹھی چلیں گی، ملزم نوید نے 7 نومبر 2022 کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر وزیر آباد تھانہ سٹی کی حدود میں فا ئرنگ کی تھی۔
عمران عباس سپرا ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسکیوشن نے ملزم طیب جہانگیر بٹ کیخلاف کوئی گواہ عدالت میں پیش نہیں کیا۔
فائرنگ کے واقعہ میں شہری معظم گولی لگنے سے جاں بحق ہوا تھا، پولیس نے ملزم نوید کو موقع سے گرفتار کر لیا تھا۔
فائرنگ کی ذد میں آکر بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے مقامی رہنما زخمی ہو ئے تھے۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل





