بے فارم، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کیلئے فوٹو کاپی لانا ضروری نہیں، بطور ضمانت شناختی کارڈ لینے یا دینے کی قانونی کوئی حیثیت نہیں،نادرا


اسلام آباد:نادرا نے شہریوں کیلئے ایک اہم ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے انہیں جعلی دعوؤں اور دھوکہ دہی سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کی جانب سے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ شہری بلا ضرورت شناختی کارڈ فوٹوکاپی نہ کروائیں، شناختی کارڈ بنوانے کیلئے اصل دستاویزات ساتھ لائیں۔
اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بے فارم، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کیلئے فوٹو کاپی لانا ضروری نہیں، بطور ضمانت شناختی کارڈ لینے یا دینے کی قانونی کوئی حیثیت نہیں۔
ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ دھوکے باز عناصر مالی فائدے، انعامات وغیرہ کا لالچ دیکر شہریوں کی شناختی معلومات یا انگلیوں کے نشانات حاصل کرلیتے ہیں لہٰذا شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنا ہوں گی۔
نادرا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نادرا سینٹرز پر صرف اصل دستاویزات لے کر آئیں اور کسی بھی قسم کی جعلی یا اضافی دستاویزات سے گریز کریں۔ شہریوں کی سہولت اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے نادرا نے ہدایت نامہ سینٹرز میں نمایاں طور پر آویزاں کر دیا ہے تاکہ ہر فرد بآسانی اسے پڑھ سکے۔
نادرا کا کہنا ہے کہ شناختی معلومات کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے ذرا سی لاپرواہی بڑی مشکل کا باعث بن سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 9 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 9 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 8 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 9 گھنٹے قبل



