امریکی اخبار نے آرمی چیف کو قائدانہ صلاحیتوں اور جرات مندانہ فیصلوں پر’’مرد آہن ‘‘قرار دے دیا
جنرل عاصم منیر کشمیر کو پاکستان کی ”شہ رگ“ قرار دے کر قومی بیانیے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ،رپورٹ


نیویارک:مشہور امریکی اخبار’’نیو یارک ٹائمز ‘‘نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت، واضح بیانیے اور بھارت کے خلاف غیر مبہم مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’’ مرد آہن ‘‘ قرار دے دیا۔
نیو یارک ٹائمز نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں لکھا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران جنرل منیر نے غیرمعمولی سیاسی بصیرت اور عسکری حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا، جو عالمی سطح پر ایک مضبوط پیغام ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق جنرل عاصم منیر نے حالیہ فوجی مشقوں کے دوران ٹینک پر کھڑے ہو کر جو خطاب کیا، وہ ایک واضح اور دلیرانہ پیغام تھا کہ ’بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری، فیصلہ کن اور شدت سے بڑھا ہوا جواب دیا جائے گا، امریکی اخبار نے اس بیان کو پاکستان کی عسکری قیادت کے عزمِ صمیم کی علامت قرار دیا۔
امریکی اخبار نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت ایسے وقت میں نمایاں ہو کر سامنے آئی ہے جب پاکستان کو داخلی سطح پر سیاسی تناؤ اور معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے وقت میں قوم کو ایک متحد بیانیہ دینے کی ذمہ داری آرمی چیف نے بخوبی نبھائی ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق جنرل عاصم منیر کو بھارت کے حوالے سے سخت موقف رکھنے والا سمجھا جاتا ہے، اور ان کی سوچ کی تشکیل میں ان کا انٹیلی جنس اداروں میں قائدانہ کردار، خاص طور پر آئی ایس آئی کی سربراہی، کلیدی رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جنرل عاصم منیر کشمیر کو پاکستان کی ”شہ رگ“ قرار دے کر قومی بیانیے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں — ایک ایسی اصطلاح جو پاکستانی قوم میں گہرے معنوں کی حامل ہے۔
امریکی اخبار نے آرمی کی مذہبی وابستگی اور مضبوط نظریاتی پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت ایک ایسے عسکری بیانیے کی عکاس ہے جس کی بنیاد جنرل ضیاء الحق کے دور میں رکھی گئی تھی تاہم، جنرل عاصم منیر نے اس بیانیے کو 21ویں صدی کے جغرافیائی سیاسی تناظر میں نئے انداز سے پیش کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنرل عاصم منیر کی موجودگی پاکستان کی پالیسیوں میں استحکام لانے اور علاقائی خطرات کے مقابل مؤثر دفاعی حکمت عملی اپنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کی قیادت میں فوج نہ صرف قومی سلامتی بلکہ بین الاقوامی سفارتکاری میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے، جیسا کہ حالیہ دنوں میں چین اور اقوام متحدہ کے ساتھ پاکستان کے رابطوں سے واضح ہے۔
رپورٹ کا اختتام اس بات پر ہوا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدگی کے تناظر میں عالمی برادری کی نظریں اب جنرل عاصم منیر پر مرکوز ہیں، جن کی طاقتور شخصیت اور واضح مؤقف نے پاکستان کو ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں کر دیا ہے۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 21 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 4 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 7 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 8 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 5 گھنٹے قبل



