پہلگام فالز فلیگ میں ناکامی کے بعد بھارت کابلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب
"را" نے گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے، انٹیلی جنس ذرائع


بھارت کا پہلگام فالز فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق بھارت کی خفیہ ایجنسی "را" نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اپنی پراکسیز کو سرگرم کر دیا۔
انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ "را" نے گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے، را نے بی ایل اے، فتنہ الخوارج اور غیرقانونی افغانیوں کو ان شہروں میں دہشت گردی کی ہدایات دی ہیں۔
انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا ہے کہ را نے کارروائیوں کے لیے دہشت گردوں کو افغانستان سے بھی متعلقہ علاقوں میں بھیجوا دیا، چند خود کش بمباروں کو متعلقہ علاقوں کی ریکی کروائی گئی، خودکش بمبار دہشت گردی کی کارروائی میں گاڑی یا موٹرسائیکل کا استعمال کر سکتے ہیں۔
انٹیلی جنس ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مذموم منصوبے ناکام بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔
انٹیلی جنس ذرائع نے مزید کہا ہے کہ بھارت کی بلوچستان میں دہشت گردی کے واضح ثبوت پہلے ہی منظر عام پر آچکے ہیں، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کروا کر پاکستان میں بے امنی پھیلانا چاہتا ہے، دہشت گردی کے منصوبے کے پیچھے پہلگام فالز فلیگ آپریشن میں بری طرح ناکامی ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 3 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 3 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 3 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 دن قبل


