ایل او سی پر پر بھارتی فوج نے شدید جانی و مالی نقصان کے بعد سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی
پاکستان آرمی کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے 5 طیاروں مار گرانے کے علاوہ متعدد پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچا


لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چورا کمپلیکس کے مقام پر بھارتی فوج نے شدید جانی و مالی نقصان کے بعد سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی ہے۔
عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے 5 طیاروں مار گرانے کے علاوہ متعدد پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے رات گئے جارحیت اور اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا، جس کے بعد دشمن فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔
چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈے کا لہرانا بھارتی فورسز کی جانب سے اپنی شکست تسلیم کرنا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان آرمی لائن آف کنٹرول پر ملکی خودمختاری کے دفاع میں مکمل طور پر تیار اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط
- 11 گھنٹے قبل

کراچی : زمین بوس عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری، عورتوں اور بچوں سمیت 14 لاشیں نکال لی گئیں
- 2 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیئے
- 2 گھنٹے قبل

جڑواں شہروں میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ
- 2 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- 12 گھنٹے قبل
(2)_updates.webp&w=3840&q=75)
مظفرگڑھ کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف
- 11 گھنٹے قبل

ملک بھر میں9 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جلوس و مجالس کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ
- 24 منٹ قبل

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- 12 گھنٹے قبل

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
- 20 منٹ قبل

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 12 گھنٹے قبل

کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت کا خراج عقیدت
- ایک گھنٹہ قبل