پاک فوج نے گزشتہ رات 12 شہروں میں بھارتی ڈرون مار گرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینےکیلئے ہر وقت تیار ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری


ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے گزشتہ رات بھی بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں حملے کیے گئے جنہیں پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مکمل طور پر ناکام بنایا۔
پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں۔ پاک فوج نے 12 شہروں میں بھارتی ڈرون مار گرائے۔ ان شہروں میں لاہور،گوجرانوالہ،بہاولپور،راولپنڈی،اٹک، ڈہرکی، چکوال، شیخوپورہ، اور گجرات شامل ہیں۔ ایک ڈرون کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ میں بھی گرنے کی اطلاعات ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرون گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوئے ہیں، بھارتی ڈرون کا ملبہ مختلف مقامات سے جمع کیا جا رہا ہے جبکہ میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہوا۔
لاہور کے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے اور فوجی تنصیب کو معمولی نقصان پہنچا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے پاکستان کی فضائی حدود کی دوبارہ خلاف ورزی کی، یہ بہت ہی سنگین معاملہ ہے، رات کو بھی افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔
واضح رہے کہ سب سے افسوسناک واقعہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں پیش آیا، جہاں بارڈر کے قریب گرنے والے بھارتی ڈرون کے دھماکے سے ایک کسان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈرون کے ملبے کو سکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
چکوال کے تھانہ ڈھمن کی حدود میں دیوالیاں گاؤں کے قریب بھی ایک ڈرون گرا۔ عینی شاہدین کے مطابق گرنے سے قبل سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ڈرون کے بھارتی ساختہ ہونے کے شواہد ملے ہیں، جن کی تحقیقات پولیس اور حساس ادارے کر رہے ہیں۔
شیخوپورہ کے گاؤں باہومان میں بھی پاک فوج نے دشمن کا ایک اور ڈرون مار گرایا، جو کھیتوں میں گرا۔ یہاں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملبے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
گجرات کے علاقے پیر جنڈ میں گرنے والے بھارتی ڈرون کے دو ٹکڑے الگ الگ جگہوں پر گرے۔ ایک حصہ کھیتوں میں جبکہ دوسرا ایک شہری مہندی خان کے گھر کی چھت توڑتا ہوا اندر جاگرا۔ خوش قسمتی سے کمرے میں کوئی فرد موجود نہ ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے ملبہ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
لاہور ایئرپورٹ کے قریب بھی بھارت کی جانب سے سرحد پار سے آپریٹ کیا جانے والا 5 سے 6 فٹ لمبا ڈرون گرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ ڈرون حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے استعمال ہو رہا تھا اور دھماکہ خیز مواد سے لیس تھا۔ ڈرون کو سسٹم جام کر کے گرایا گیا، جس کے دوران ایک زوردار دھماکہ بھی سنا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو سیل کر دیا ہے۔
کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ میں بھی ایک ڈرون گرایا گیا، جہاں ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ ہو چکی ہیں۔
تمام مقامات پر عوام نے پاک فوج کی بروقت کارروائی پر خوشی کا اظہار کیا اور جشن منایا۔ شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ملک کی فضائی حدود کے دفاع پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 7 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 13 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 9 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 12 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 9 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل



