امریکی بحری بیڑے پر لینڈنگ کے دوران ایک اور سپر ہارنیٹ جنگی طیارہ ریڈ سی میں گر کر تباہ
طیارہ لینڈنگ ہک "وائر" کو پکڑنے میں ناکام رہا جس کے نتیجے میں کنٹرول سے باہر ہو کر سمندر میں جا گرا


امریکی بحری بیڑے "یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین" پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران ایک F/A-18F سپر ہارنیٹ جنگی طیارہ ریڈ سی میں گر کر تباہ ہو گیا۔
پینٹاگون کے مطابق، یہ واقعہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب طیارے کا لینڈنگ ہک "وائر" کو پکڑنے میں ناکام رہا، جس کے نتیجے میں طیارہ کنٹرول سے باہر ہو کر سمندر میں جا گرا۔ دونوں پائلٹ بروقت ایجیکٹ ہو گئے اور معمولی زخمی حالت میں ریسکیو کر لیے گئے۔
یہ 10 دن کے دوران اسی طیارہ بردار جہاز سے گرنے والا دوسرا F/A-18 طیارہ ہے۔ اس سے قبل 28 اپریل کو ایک F/A-18E طیارہ اس وقت گر گیا تھا جب ہینگر میں عملہ اسے کھینچتے ہوئے کنٹرول کھو بیٹھا۔
پینٹاگون کے مطابق ہر F/A-18F طیارے کی قیمت تقریباً 67 ملین ڈالر ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ لینڈنگ سسٹم کی خرابی کی مکمل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 2 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل
باجوڑ دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی ،دہشت گرد گروہ ’الخوارج‘ ملوث قرار
- 4 گھنٹے قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- 7 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 6 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 6 گھنٹے قبل

سیلاب سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرمپ کا دعویٰ: اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر تیار، امن معاہدے کی امید
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 2 گھنٹے قبل

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 2 گھنٹے قبل

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- 4 گھنٹے قبل