ایل او سی پر بھارتی شیلنگ س، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد پوسٹیں تباہ کردیں
جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے


کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی ہزیمت جاری، لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں بھارت کیجانب سے کی گئی شیلنگ میں 4 افراد کے زخمی ہوگئے، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جھنڈا زیارت پوسٹ تباہ کردی۔
راولاکوٹ میں ہجیرہ میں بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پلیارنی کالونی میں بھی بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک شخص زخمی ہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کر دیا گیا جبکہ ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ اس سے قبل بھی پاکستان کی موثر جوابی کارروائیوں سے کئی بھارتی چیک پوسٹ تباہ ہوچکی ہیں۔
علاوہ ازیں ایل او سی کے قریبی علاقوں میں بھارت کیجانب سے کی گئی شیلنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جھنڈا زیارت پوسٹ تباہ کردی۔
راولاکوٹ میں ہجیرہ میں بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جبکہ پلیارنی کالونی میں بھی بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک شخص زخمی ہوا۔
حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کےخلاف مؤثر جوابی کارروائی کی، پاک فوج نے بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کردیا، جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
پانڈو سیکٹر میں بھی پاکستان نے بھارتی فوج کیخلاف مؤثرجوابی کارروائی کی، پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق باغسر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، کواڈ کاپٹر کو صبح 3:15 پر نشانہ بنایا گیا تھا۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 18 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 14 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 14 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 12 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 17 گھنٹے قبل



