Advertisement
پاکستان

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال

ائیرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے جمعرات کی رات 12 بجے تک بند کیا گیا تھا جو اب فوری طور پر بحال ہوگیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 9th 2025, 8:44 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن  بحال

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کر دیاگیا۔

کراچی ائیرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے جمعرات کی رات 12 بجے تک بند کیا گیا تھا جو اب فوری طور پر بحال ہوگیا ہے۔

دوسری جانب لاہورکی فضائی حدود میں بند کیےگئے روٹس پر بھی فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی اے اے نے جمعرات کی صبح لاہور کی فضائی حدود میں متعدد فضائی روٹس بند کر دیے تھے۔

ائیر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ائیرپورٹس فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔

Advertisement
Advertisement