بھارت نے پہلگام واقعےکے فوری بعد الزام پاکستان پرلگایا، ڈی جی آئی ایس پی آر
، بھارت روزانہ ایسے واقعات میں بے گناہ شہریوں کو مارتا ہے، بھارت الزام لگاتا ہے، ثبوت بھی نہیں دیتا اور حملہ کردیتا ہے، ترجمان


راولپنڈی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف بھارت نے پہلگام واقعےکے فوری بعد الزام پاکستان پرلگایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ سب سے پہلے پہلگام واقعے کے حوالے سے بتاؤں گا، اگر پہلگام کی لوکیشن کو دیکھیں، اس کا زمینی فاصلہ 230 کلومیٹر ہے، یہ اس تناظر میں ہے کہ بھارت کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا ہے کہ دہشتگرد سرحد پار سے آئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پہاڑی علاقہ ہے، پہلگام میں جہاں یہ واقعہ ہوا، وہ جگہ سٹرک سے تقریباً 5.3 کلومیٹر دور ہے اور اس کا پولیس اسٹیشن سے فاصلہ 1.2 کلومیٹر ہے۔
لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے واقعے کی ایف آئی آر سلائیڈ پر دکھاتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد صرف 10 منٹ بعد پولیس جائے وقوع پر جاتی ہے، تفتیش کرکے واپس جاتی ہے اور مقدمہ درج کر لیا جاتا ہے جبکہ ایک طرف کا راستہ 30 منٹ کا ہے، تو ایسا کرنا انسانی طور پر ممکن ہی نہیں ہے،جبکہ ایف آئی آر کا متن میں کہا گیا ہے کہ لوگ سرحد پار سے آئے تھے، تو 10 منٹ میں انہوں نے نتجہ اخذ کر لیا، جبکہ مزید کہا گیا کہ اندھادھند فائرنگ کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے کے دس منٹ بعد ہی پاکستان پر الزام لگانا شروع کردیا گیا،دس منٹ کے اندر کیسے انہوںنے پتا لگالیا کہ حملہ پاکستان نے کیا ہے؟بھارتی میڈیا نے فوری راگ الاپنا شروع کر دیا کہ حملہ پاکستان نے کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ دہشتگرد حملہ کر کے چلے گئے انڈین آرمی کدھر تھی؟
لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے اس واقعے کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی گفتگو چلائی، جس میں وہ واقعے پر سوالات اٹھا رہے ہیں کہ ’یہاں پر سب سے زیادہ (بھارتی) فوج ہے، اگر کوئی پوسٹ شیئر کرے گا تو اس کو رات میں ہی اٹھالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سے کہتے ہیں کہ پہلگام کے واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا معمولی سا بھی ثبوت ہے تو سامنے لائے، مگر اس کے بات کوئی ثبوت نہیں ہے، اسی طرح بھارت کے پاس اس دعوے کا بھی کوئی ثبوت نہیں ہے کہ پاکستان پچھلے 48 گھنٹے سے بھارتی سرزمین پر حملے کررہا ہے، یہ سب من گھڑت الزامات ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے الزام لگا رہا ہے، کیا کوئی ثبوت ہے کہ یہ حملہ کیسے ہوا، بھارت کے عوام صرف وہی کچھ جان پار ہے ہیں جو بھارت چاہتا ہے، پہلگام میں جہاں واقعہ ہوا وہاں سے تھانے کا راستہ 30 منٹ کا ہے، بھارت کی ایک تاریخ ہے وہ سیاسی مقاصد کیلئے دہشتگردی کا نام لیتا ہے، بھارت اس سیاسی مقصد کے لیے بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بناتا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ کشمیری جو غلطی سے سرحد پار کرتے ہیں بھارت ان کو پکڑتا ہے، بھارت اپنی قید میں موجود ان کشمیریوں اور پاکستانیوں کو استعمال کرتا ہے، یہ حقائق ہیں، بھارت روزانہ ایسے واقعات میں بے گناہ شہریوں کو مارتا ہے، بھارت الزام لگاتا ہے، ثبوت بھی نہیں دیتا اور حملہ کردیتا ہے، بھارت مسجد اور عبادت گاہوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، بھارتی کھلے عام تسلیم کر رہے ہیں کہ وہ بلوچستان میں دہشت گردوں کو اسپانسر کر رہے ہیں، بھارت کے اندر دہشتگرد کیمپس ہیں، بھارت کا مقصد ہماری توجہ انسداد دہشتگردی آپریشنز سے ہٹانا ہے، بلوچستان میں دہشت گردوں کو کون بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے وہ بھارتی میڈیا ہے۔

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 12 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- 14 گھنٹے قبل
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- 15 گھنٹے قبل

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 14 گھنٹے قبل

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 11 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ
- 16 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- 16 گھنٹے قبل
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف
- 16 گھنٹے قبل

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- 14 گھنٹے قبل







